news
اب آپ کی لائکس آپ کے دوستوں کو بھی دکھائی دیں گی، انسٹاگرام
ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت کسی صارف کی لائیک کی گئی ویڈیو اس کے دوستوں کو بھی نظر آئے گی۔
جب آپ ریلز دیکھیں گے تو اسکرین کے نیچے ایک دل کے ساتھ اس دوست کی پروفائل پکچر دکھائی دے گی جس نے اس ریل کو لائیک کیا ہے۔
لیکن یہ لائیک کی گئی ویڈیو صرف ان دوستوں کو نظر آئے گی جنہیں صارف فالو کرتا ہے اور وہ بھی اسے فالو کرتے ہیں۔ عوامی شخصیات یا عام اکاؤنٹس کو یہ لائیک نہیں دکھائی دیں گے۔
یہ فیچر مخصوص ریلز ٹیب میں دیکھی گئی ریلز پر لاگو ہوتا ہے۔