news

اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر نوٹس

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس انعام منہاس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت، درخواست گزاروں کے وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر نے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔

جسٹس انعام نے ریمارکس دیئے کہ ’کریمنل کارروائی کو اس موقع پر سٹے کرنے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں، دوسرے فریق کو آ جانے دیں، دونوں کو سُن کر دیکھ لیتے ہیں، ہم آپ کی درخواست پر نوٹس کرکے دوسرے فریق کو بھی سن لیتے ہیں‘۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ’پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ تحفہ وصول کیا تخمینہ کے لیے دیا، ضمانت کی 2 درخواستوں کے احکامات بھی لگے ہوئے ہیں، ٹرائل کورٹ کو کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے‘۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ ’ٹرائل کورٹ میں فرد جرم بھی عائد ہوچکی، گواہان کے بیانات ہو رہے ہیں، نوٹس جاری کرکے دیگر فریقین سے بھی جواب مانگ لیتے ہیں، نوٹس کرتے ہیں، لمبی تاریخ نہیں دیتے‘۔ اس پر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ ’اس کا مطلب آج یہاں سے کچھ لے کر نہیں جا رہا‘، جس پر عدالت نے کہا کہ ’آپ یہاں بریت کے لیے آئے ہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version