news
قذافی اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری عروج پر
پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی اَپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں فینز لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی بھی ٹیسٹنگ جاری ہے، جن پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔
اس سے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کیا گیا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم، لاہور کے 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کیا گیا ہے، اور تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا چکی ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ بھارت اس ایونٹ کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، اور اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچ سکا تو ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔منے کیس ججز کمیٹی کے واپس لینے سے متعلق ہے۔