news

ڈیڑھ کروڑ پاکستانی مزید غربت کی لکیر سے نیچے

Published

on

ایک سال میں مزید ڈیڑھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور محمود خان اچکزئی کی جانب سے تشکیل دیا گیا اپوزیشن اتحاد مزید وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ چند ہی دنوں میں مزید اپوزیشن جماعتوں اور رہنماوں کی شمولیت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی جماعت نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے پرانے ساتھی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی باقاعدہ طور پر اس تحریک کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے ساتھ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری ایک طویل نشست ہوئی، جس میں ملک کے حالات اور وطن عزیز کو درپیش بحرانوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے دہشت گردی ہو یا معیشت اور ملکی سالمیت، ہمیں مل کر چلنا ہوگا۔ ملک میں موجود بحران کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، اور پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version