news
اسلام آباد میں 29 ستمبر کو الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا شیڈول بھی جاری کردیا جب کہ اسلام آباد میں کسی بھی نئی اسکیم کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک ہوگی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوگئی تھی اور قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے۔