news

بیرسٹر گوہر علی خان کا پی ٹی آئی کے سرٹیفکیٹ پر بیان، الیکشن کمیشن سے توقعات

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا نشان عمران خان ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا رہا، حالانکہ یہ پارٹی کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، اور جب الیکشن کمیشن نے اس پر نوٹس جاری کیا تو ہم نے جواب جمع کرایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن میں کیس ان لوگوں نے فائل کیا جو پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی کے مرکزی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے کچھ دستاویزات ساتھ لے گئی تھیں، اور ہم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ ہمیں یہ دستاویزات واپس کی جائیں۔ انہیں امید ہے کہ پارٹی کے دفتر سے لی گئی دستاویزات واپس مل جائیں گی، جس کے بعد انہیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن سے پارٹی کا سرٹیفکیٹ بھی مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن کی اگلی سماعت کے بعد یہ سرٹیفکیٹ ہمیں مل جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ واضح ہے کہ پارلیمنٹری کمیٹی بنے گی جس میں چیف الیکشن کمشنر کے نام بھیجے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version