news
بنگلہ دیش کی پاکستان سے چینی کی 15 ہزار میٹرک ٹن درآمد کی درخواست
بنگلا دیش اس وقت چینی کی کمی کا سامنا کر رہا ہے اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستانی منڈیوں کی طرف رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق، بنگلا دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بنگلا دیش کو چینی کی قلت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اس نے پاکستان کی طرف رخ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلا دیش نے اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی تھی۔ گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد، اس وقت 50 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کا معاہدہ جاری ہے، جسے اگلے ہفتے تک حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیش ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے جی ٹو جی کی بنیاد پر چاول درآمد کر رہا ہے، اور اس نے مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے جی ٹو جی کی بنیاد پر سفید ریفائنڈ چینی درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر بنگلا دیش پاکستان کی موجودہ فصل سے 15 ہزار میٹرک ٹن تک ریفائنڈ چینی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ ٹی سی بی نے چینی کے لیے مخصوص ضروریات کا خاکہ پیش کیا ہے، آئی سی یو ایم ایس اے کی درجہ بندی 45 سے۔