news

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں عظیم ممالک طویل عرصے سے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، اور وہ مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version