news
سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے معیشت کے لیے ایک خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ان نئے تیل و گیس ذخائر کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیج دی ہیں۔
کمپنی کے خط میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس کی بدولت پساکھی آئل فیلڈ میں خام تیل کی پیداوار یومیہ 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، یعنی یومیہ 145 بیرل کا اضافہ ہوا۔
او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بار گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جہاں 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر کی پائپ لائن کے ذریعے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جا رہی ہے۔