drama
سیف علی خان پر حملہ: بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام کا اعترافِ جرم
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب، اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعتراف کیا کہ ‘ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے’۔
پولیس کے مطابق، سیف علی خان پر حملے کے 70 گھنٹے سے زیادہ کی تلاش کے بعد اس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔
میرے مؤکل کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا، اسے پھنسایا جا رہا ہے، وکیل
ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلو میٹر دور سے محمد شریف الاسلام شہزاد کو اداکار پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ممبئی پولیس نے لیبر کنٹریکٹر کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر 7 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد شہزاد کو جنگلاتی علاقے میں لیبر کیمپ سے گرفتار کیا۔
سینئر پولیس افسر کے مطابق، دورانِ تفتیش ملزم نے اعترافِ جرم کیا ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزم کو گزشتہ روز ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا، اور انہیں اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔
ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں اور یہ معاملہ اس لیے۔