news
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب اِن ڈور منتقل
واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کی وجہ سے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کو اِن ڈور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری تک گر سکتا ہے، جس کی وجہ سے 40 سال بعد امریکا کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد کی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کا حلف اٹھائیں گے، جبکہ 1985 میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری بھی اِن ڈور ہوئی تھی۔
دو لاکھ 20 ہزار ٹکٹ ہولڈرز کی اکثریت خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حامی کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حلف برداری کی تقریب کے بعد وہ کیپٹل ون ایرینا میں شرکاء کے ساتھ شامل ہوں گے۔
حلف برداری سے پہلے کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی جیت کی خوشی میں ایک ریلی بھی نکالی گئی۔