news

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال، پہلی پرواز کا کامیاب آغاز

Published

on

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے، اور پہلی پرواز ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کیا۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے طیارے کو واٹر باوزر سے روایتی واٹر سیلوٹ دیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے-503 پیر کو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔

ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔ گوادر ایئرپورٹ پر اب ایئربس اور بوئنگ طیارے لینڈ کر سکتے ہیں۔ مسافروں کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی افتتاحی پرواز میں موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ قبل ازیں پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق، اور ڈی سی گوادر نے وزیردفاع خواجہ آصف کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔ افتتاحی پرواز کی خوشی میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version