news

شیری رحمان کا پی ٹی آئی کی امریکی لابنگ پر تنقید

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں کافی لابنگ کی ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور جماعتیں بھی لابنگ کرتی ہیں کیونکہ امریکہ اب بھی ایک بڑی طاقت ہے۔ اگر امریکہ میں سردی ہو تو پوری دنیا چھینک مارتی ہے، لیکن یہ تعمیری لابنگ ہوتی ہے۔ اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی لابنگ کر سکتے ہیں، لیکن ریاست کے خلاف نہیں۔ قومیں ہمیشہ اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں، چاہے ان کی بات سنی جائے یا نہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں اتنی دلچسپی کیوں ہوگی؟ اگر ہوگی تو وہ افغانستان کے سکیورٹی تناظر میں ہوگی۔ سوشل میڈیا پر باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ عافیہ صدیقی امریکہ کے انصاف کے نظام میں پھنس گئی ہیں، اور اس نظام کو ہلانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ عافیہ صدیقی کے ساتھ نا انصافی بھی ہوئی ہے، اور معافی کا اختیار ہر ملک میں ہوتا ہے، اب یہ ان کی سوچ پر منحصر ہے۔

چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ پارٹی قیادت نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہی، تاہم ہمارے لوگ وہاں جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version