news

اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی رہائی: جنگ بندی معاہدے کے تحت فہرست جاری

Published

on

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی ہے، جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق اس فہرست میں 69 خواتین، 16 مرد اور 10 نابالغ بچے شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق، فہرست میں سب سے کم عمر قیدی 16 سال کا ہے، اور ان قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اتوار سے رہا کیا جائے گا۔

اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن اور قانون ساز خالدہ جرار بھی شامل ہیں، جنہیں جنگ کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ بغیر کسی مقدمے کے حراست میں ہیں۔

اس سے پہلے اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور حکومت نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version