news

مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات: پاکستانی حکومت کا فیصلہ

Published

on

حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی، جو مراکش اور موریطانیہ کے درمیان تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کرے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے، جبکہ ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ، منیر مسعود مارتھ بھی اس ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مراکش جائے گا۔

حکومتی تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم مراکش کے دارالحکومت رباط اور دخلہ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ صورتحال کا جائزہ لیں گے اور ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے جو وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version