news

عمران خان کا 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر ردعمل

Published

on

فصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے تفصیلی ردعمل دیا ہے۔ عوام اور کارکنان کے نام اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور اس کے خلاف جدوجہد میں اگر مجھے جیل کی کال کوٹھری میں رہنا پڑا تو میں رہوں گا، لیکن اپنے اصولوں اور قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ ہمارا عزم حقیقی آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہے، جس کے حصول تک اور آخری لمحے تک لڑتے رہیں گے۔ میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا اور تمام جھوٹے کیسز کا سامنا کروں گا۔ میں ایک بار پھر قوم سے کہتا ہوں کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھیں۔ پاکستان میں 1971 کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ یحییٰ خان نے بھی ملک کو تباہ کیا اور آج بھی ڈکٹیٹر اپنی آمریت کو بچانے اور اپنی ذات کے فائدے کے لیے یہ سب کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ آج القادر ٹرسٹ کے متنازع فیصلے کے بعد عدلیہ نے اپنی ساکھ مزید متاثر کر لی ہے۔ جو جج آمریت کی حمایت کرتا ہے اور اشاروں پر چلتا ہے، اسے نوازا جاتا ہے۔ جن ججز کے نام اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے بھیجے گئے، ان کا واحد مقصد میرے خلاف فیصلے دینا ہے۔ یہ کیس تو دراصل نواز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version