news

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پر دنیا بھر میں مذمتی قراردادوں کا اعلان

Published

on

فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 190ملین پاونڈ کے اس ریفرنس میں کوئی بھی ثبوت موجود نہیں تھا، نیب ایک آلہ کار بن چکا ہے اور اس کی تحقیقات فراڈ ہیں۔ ہم یہ میچ جیتیں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں عدل و انصاف کا میچ ہے جو عمران خان جیتیں گے۔
ہم اس فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کریں گے۔ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ بریت کا کیس ہے۔ ہم نیب کے ریفرنس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آج کے دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی طور پر ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور عدالتیں شہری بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کر سکیں۔

بشریٰ بی بی کو بانی کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی سیل میں تھوڑی دیر میں منتقل کر دیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نہ رشوت ہے اور نہ کسی کو پیسہ ملا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version