news

عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس پر مؤقف: انصاف کے تقاضے اور حکومت پر تنقید

Published

on

عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جا رہے ہیں جس کا مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا، اور اس بھونڈے کیس میں میرے خلاف فیصلہ دے کر وہ پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے اور اپنی عزت مزید خراب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ اس مقدمے میں اصل سزا تو نواز شریف کی بنتی ہے، جس نے 9 ارب روپے رشوت کے طور پر حاصل کیے۔ نواز شریف اور زرداری پر مے فئیر اپارٹمنٹس جیسے کئی مقدمات ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے توشہ خانے سے مہنگی ترین گاڑیاں غیر قانونی طور پر حاصل کیں، ان کے خلاف موجود تمام مقدمات واضح ہیں لیکن انہیں معاف کر کے صرف اس لیے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے ڈیل قبول کر لی۔ اس کیس میں بھی نواز شریف سے 9 ارب روپے کا حساب مانگنا ضروری ہے۔ بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کیس میں بالکل بے قصور ہیں، انہیں کیس میں شامل کرنے کا مقصد صرف مجھ پر دباؤ ڈالنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version