news

وزیراعظم کا یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کا اعلان

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے امور پر ہونے والے جائزہ اجلاس میں سامنے آیا، جہاں متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو اس معاملے پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران، حکام نے اجلاس کے شرکاء کو ایس ایم ایز کی ترقی اور سہولت کے لیے حکومتی اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور ایس ایم ایز کے لیے قرض کے فارم کو مزید آسان اور سادہ بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایز اپنے کاروبار کی بہتری کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس موقع پر، شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جلد ایک تفصیلی سروے مکمل کیا جائے اور یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا ماڈل اپنایا جائے، اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹرپرینیورز کے لیے خصوصی پیکج تشکیل دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version