news
چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے وقت 7 اہم احتیاطی تدابیر
چیٹ جی پی ٹی ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا ٹول ہے جو تیزی سے انٹرنیٹ کی دنیا کے مختلف شعبوں میں شامل ہوتا جا رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس کئی شعبوں میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن ماہرین ان پر حد سے زیادہ انحصار کرنے سے گریز کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
اس ایپ کو ‘اوپن اے آئی’ کمپنی نے 30 نومبر 2022 کو متعارف کرایا، اور اس کا بنیادی مقصد روایتی سرچ انجنوں کے بجائے صارفین کو ان کی مطلوبہ معلومات فراہم کرنا ہے، لیکن بعض صورتوں میں یہ آپ کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی سے بات چیت کرتے وقت کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے، ورنہ آپ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس مضمون میں ان 7 باتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے بارے میں آپ کو چیٹ بوٹس سے بات نہیں کرنی چاہیے۔
سب سے پہلے، یہ یاد رکھیں کہ اے آئی چیٹ بوٹ سے بات کرتے وقت اپنے اصل نام، گھر کا پتہ، فون نمبر، ای میل ایڈریس، اور دیگر نجی معلومات کا ذکر نہ کریں، کیونکہ یہ معلومات آپ کی شناخت اور سرگرمیوں کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ، مالی معاملات جیسے بینک اکاؤنٹ نمبر، کریڈٹ کارڈ، یا اے ٹی ایم کی معلومات بھی شیئر نہ کریں۔