news

عاطف اسلم کا انکشاف: حمزہ عباسی نے نیمل کو میرے موبائل سے پیغامات بھیجے

Published

on

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے حمزہ علی عباسی نیمل کو ان کے موبائل سے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں یہ تینوں فنکار مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں اور ہم نے ایک ساتھ حج کیا تھا۔ انہیں یاد ہے کہ حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا، تو حمزہ نے نیمل سے کہا کہ عاطف کے فون پر میسج بھیجو، اور پھر حمزہ نے ان کا موبائل لے کر نیمل سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔

عاطف اسلم نے مزید بتایا کہ حج کے دوران ہی ان دونوں نے یہ طے کیا کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوگی اور حمزہ نے شادی کے معاملات پر نیمل سے باتیں ان ہی کے موبائل پر کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version