news

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Published

on

صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن شمالی وزیرستان کے سپن وام علاقے میں کیا گیا، جہاں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں چار خارجی ہلاک ہوئے۔ اس کارروائی کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، اور علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 جنوری 2025ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز کیے۔ پہلے آپریشن کا انعقاد ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی خیبر ضلع کے جنرل ایریا وادی تیراہ میں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version