news

پاکستانی چاول کی برآمدات بچانے کیلئے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی قائم

Published

on

اسلام آباد:
یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاولوں کی درآمد پر عائد کی گئی رکاوٹوں کے بعد حکومت نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام پاکستانی چاول کے معیار پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کرنے اور ملکی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ 2024 میں یورپی ممالک نے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے چاول کی 72 شپمنٹ منسوخ کی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خوراک رانا تنویر نے چاول کے ایکسپورٹرز کو چاول کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یورپی یونین کی جانب سے پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ماضی میں روس نے بھی پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی، جسے ہٹانے میں کافی وقت لگا تھا۔ کابینہ کو پیش کیے گئے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ایک انکوائری میں متعلقہ وزارت کی نااہلی سامنے آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آرگنائزیشن کا فرسودہ ڈھانچہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنے میں ناکام ہے، اور انکوائری میں ایک نئے آزاد اور عالمی معیارات کے حامل ادارے کے قیام کی سفارش کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی، انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version