news

لیاقت بلوچ کا سیاسی بحران پر تشویش اور قومی استحکام کی تجاویز

Published

on

نائب امیر جماعتِ اسلامی اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہو کر سیاسی بحرانوں سے نکلنے کے لیے ایک مشترکہ حل تلاش کرنا چاہیے۔ اپنی سیاسی بے بسی اور بے اختیاری کی وجہ سے جمہوریت اور پارلیمانی نظام کو مزید مشکلات میں نہ ڈالیں۔

سوشل میڈیا کے سیاسی کارکنوں کو چاہیے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے فساد بڑھانے کے بجائے سوشل میڈیا کو سیاسی استحکام کا ذریعہ بنائیں۔ سیاسی اور جمہوری قیادت کو سہاروں کی ضرورت نہیں، بلکہ اپنی سیاسی بالغ نظری کو طاقت بنانا چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے لاہور میں جماعتِ اسلامی کے رہنما ذکراللہ مجاہد کی بیٹی کی شادی اور لاہور کے معروف سیاسی و سماجی رہنما گوگی شاہ کے بیٹے کی ولیمہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے، لیکن اس کانفرنس کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی کشیدگی بڑھانے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر اور غزہ فلسطین میں تعلیمی نظام تباہ ہو چکا ہے اور ملت اسلامیہ کی بیٹیوں کو تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے۔

کانفرنس کو امریکہ، اسرائیل اور انڈیا کے خواتین کی تعلیم دشمن اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version