news
یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 8.62 فیصد اضافہ
اسلام آباد:
رواں مالی سال کے دوران یورپی یونین کو برآمدات میں 8.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یورپی یونین کے ممالک کو برآمدات کا حجم 3.866 ارب ڈالر رہا، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.559 ارب ڈالر کی برآمدات سے 8.62 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں مزید 10,319 اکاؤنٹس کے اضافے سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 778,713 ہو گئی، اور ان اکاؤنٹس میں جمع رقوم 9.342 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ سال دسمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 203 ملین ڈالر، نومبر میں 186 ملین ڈالر جمع ہوئے۔ ستمبر 2020 سے دسمبر 2024 کے دوران، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.342 ارب ڈالر جمع کرائے۔