film
امیشا پٹیل: مداحوں کا پیار اور کامیابیوں کا راز
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے مداحوں کو دیا ہے، جو کئی دہائیوں سے لوگوں کے دلوں میں راج کر رہی ہیں۔
حال ہی میں اپنی فلم کہو نہ پیار ہے کی دوبارہ ریلیز کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے 49 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں پہلی ہیروئن ہوں جس نے اس عمر میں بلاک بسٹر فلم دی ہے، اور سنی دیول کی غدر کی کامیابی میں بھی بڑا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی مہربانی اور اپنے مداحوں کے پیار کی بدولت وہ آج بھی ان کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ماضی کی مقبول اداکارہ نے اپنے مداحوں اور خدا کا شکریہ ادا کیا اور خود کو خوش قسمت قرار دیا۔
کہو نہ پیار ہے کی دوبارہ ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ریتک اور وہ بہت اچھے دوست ہیں اور انہوں نے ایک ساتھ بہت سی خوبصورت یادیں بنائی ہیں۔
یاد رہے کہ 2024 میں امیشا پٹیل اور سنی دیول کی فلم غدر 2 ریلیز ہوئی تھی، جس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں شاندار بزنس کیا اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔