news

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہونے والے دو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے دورے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ برقرار رہنے والے کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
سپن ڈپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور ابرار احمد کو لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ زخمی صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو بھی واپس بلایا گیا ہے۔

عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو برقرار رکھا ہے جبکہ محمد علی کو واپس بلایا گیا ہے اور ان کی جگہ کاشف علی کو شامل کیا گیا ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ کی غیر موجودگی میں سابق پاکستان انڈر 19 اور شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version