news
گوگل کا نیا اے آئی فیچر ‘ڈیلی لسن’، صارفین کے دلچسپی کے موضوعات پر 5 منٹ کی آڈیو
گوگل اپنے صارفین کے لیے دلچسپی کے موضوعات اور کہانیوں پر 5 منٹ کی آڈیو کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نیا اے آئی فیچر آزما رہا ہے، جس کا نام ‘ڈیلی لسن’ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ 5 منٹ کی آڈیو صارف کی فیڈ اور ان خبروں کی بنیاد پر تیار کی جائے گی جنہیں انہوں نے اپنے موبائل یا ڈیوائسز پر تلاش کیا ہے، اور یہ سب کچھ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہوگا۔
اس کے علاوہ، ڈیلی لسن اے آئی سے تیار کردہ آڈیو ٹرانسکرپٹ کے ساتھ جائزے اور کور آرٹ بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ فیچر امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور اسے گوگل ایپ کے اوپر بائیں کونے میں موجود ٹرائینگولر شکل کے بیکر پر کلک کر کے سرچ لیبز سیکشن میں جا کر فعال کیا جا سکتا ہے۔
فیچر کو فعال کرنے کے ایک دن بعد، صارفین کو میڈ فاریو کے لیبل کے ساتھ ڈیلی لسن کارڈ نظر آئے گا، جو گوگل سرچ بار کے نیچے اسپیس کیروسل میں دکھائی دے گا۔
اس کارڈ پر کلک کرنے سے ایک فل اسکرین پلیئر کھلتا ہے، جو صارفین سے فیڈبیک حاصل کرنے کے لیے تھمبز اپ یا تھمبز ڈاؤن کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔
یہ اے آئی فیچر صارفین کو آڈیو پلے، روکنے، ریوائنڈ اور میوٹ کرنے کے ذریعے کنٹرول کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل نے گزشتہ سال ستمبر میں نوٹ بک ایل کا اعلان کیا تھا۔