news

نیا میل ویئر “پلے فل گھوسٹ” سائبر حملوں کے خطرات بڑھا رہا ہے

Published

on

سائبر سیکیورٹی کے محققین نے ایک نئے قسم کے میل ویئر کی شناخت کی ہے جو فائلیں کھولنے، آڈیو اور اسکرین کی سرگرمی کو ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ دور دراز کے ڈیوائسز سے جڑ کر سائبر حملہ آوروں کو مزید حملے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس میل ویئر کا نام پلے فُل گھوسٹ ہے، جو فشنگ (دھوکہ دہی پر مبنی) اور ایس ای او طریقوں کے ذریعے ٹروجن زدہ وی پی این سافٹ ویئر پھیلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

پلے فُل گھوسٹ وائرس صارفین کے وسیع پیمانے پر ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میل ویئر صارف کو چار مختلف طریقوں سے نشانہ بنا سکتا ہے، جن میں رجسٹری کی تبدیلی، شیڈول ٹاسک، ونڈوز اسٹارٹ اپ فولڈر، اور ونڈوز سروس شامل ہیں۔

یہ میل ویئر کی اسٹروکس، اسکرین شاٹس، آڈیو، انسٹال کردہ سیکیورٹی ایپس، کلپ بورڈ کا مواد، سسٹم میٹا ڈیٹا، کیو کیو اکاؤنٹ کی معلومات، اور انسٹال کردہ سیکیورٹی پروڈکٹس کو ریکارڈ کر سکتا ہے۔

یہ میل ویئر فائلیں چلا سکتا ہے، ونڈوز ایونٹ لاگ اور کلپ بورڈ ڈیٹا کو مٹا سکتا ہے، مزید پے لوڈز چھوڑ سکتا ہے، اور کیشے، ویب براؤزر پروفائلز، میسجنگ ایپ کی اسٹوریج اور پروفائلز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version