news

نومئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد

Published

on

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماﺅں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، صنم جاوید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ تھانہ شادمان پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف جلاﺅ گھیراﺅ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال 12 دسمبر کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اور محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماﺅں نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی تھی۔ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور محمود الرشید کو اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں جج منظر علی نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ سماعت کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version