news

بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

Published

on

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پیچھے نہیں ہٹتی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے احتجاجی تحریک کو دوبارہ شروع کریں گے۔

حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے، لیکن بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں۔ یہ دعوے تو بڑے بڑے کرتے ہیں، مگر عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھاتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں سے پیسے لے کر یہ چند افراد کو دیے جا رہے ہیں۔

حکومت نے آئی پی پیز کے مالکان کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔

حکومتی اخراجات میں تئیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے، اور حکمران اپنی عیاشیوں میں کمی کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ وزیراعظم کو بتانا چاہیے کہ سٹاک ایکسچینج کا انڈکس اوپر جانے کے باوجود تیل کیوں سستا نہیں ہوا، مہنگائی میں کمی کیوں نہیں آئی، اور پاکستانی کرنسی کی قیمت کیوں نہیں بڑھی۔ پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version