news

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف

Published

on

اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بڑا ریلیف مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ای سی پی نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کو خارج کردیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کے ریفرنس کو مسترد کردیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کیس میں الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو سندھ سے 2021ء میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version