news

حکومت آئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کمی پر قائل کرنے میں ناکام

Published

on

اسلام آباد:
حکومت آئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی کمی پر قائل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے وزارت توانائی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جس میں حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کم کرنے کی رائے مانگی تھی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز میں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے وضاحت کی ہے کہ سیلز ٹیکس میں کمی سے ٹیکس کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو بار عائد ہوتا ہے۔ ایک بار بل کی کل رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگتا ہے جبکہ دوسری بار فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version