news
پی ٹی آئی چیئرمین گوہر کی حکومت سے مذاکرات، عمران خان کے اہم مطالبات
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو دونوں مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی نے واضح کیا کہ اگر مذاکراتی ٹیم کی ملاقات نہ کروائی گئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پہلے ہی ڈیل کا تاثر زائل کر چکے ہیں۔ عمران خان کے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومت کی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب لچک کا مظاہرہ کر دیا ہے، اب یہ دیکھنا ہے کہ حکومت اس پر کتنی سنجیدگی دکھاتی ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ منتقلی کی پیشکش پر حکومت سے کبھی بات نہیں ہوئی تھی۔
بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل عمران خان کو ریلیف دینے کی پیشکش کی خبروں کی بھی تردید کی تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا حکومت سے 26 نومبر سے قبل محض رابطہ بحال ہوا تھا۔ وفاقی وزیر۔