news
کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر
شہر قائد میں ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس اظفر مہیسر کے بیٹے نے گارڈن کے علاقے میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار دی،پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کا بیٹا نشے کی حالت میں تھا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا بیٹا پولیس نمبر پلیٹ کی گاڑی میں ریپڈ رسپانس فورس کے 2 اہلکاروں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ گارڈن کے علاقے میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد جائے وقوع پر موجود لوگوں نے گاڑی کو گھیر لیا جس پر سرکاری گن مینوں نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی