news

نادرا میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا قیام

Published

on

نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ پاسپورٹس نے کراچی کے ناظم آباد اور سائٹ کے علاقے میں سیمنز چورنگی پر نادرا میگا سینٹرز میں 10 پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز قائم کر دیے ہیں۔ شہری اب ان کاؤنٹرز سے 24 گھنٹے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق، 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں موجود دفتر پہلے ہی 24 گھنٹے فعال ہے۔

کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتر بھی عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے، اور شہریوں کے لیے آسان پروسیس اور بروقت اجراء کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version