news

وزیراعظم یوتھ پروگرام: نوجوانوں کو معاشی خودمختاری اور باعزت روزگار

Published

on

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو معاشرتی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کے لیے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا۔
سوات مالم جبہ میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے 1947ء میں ریفرنڈم کے دوران پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا، ان کی قربانیاں اور پاکستان کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت تقریباً 36 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، جس میں پیشہ ورانہ آئی ٹی اور تکنیکی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں کے طلباء کو اس اہم پروگرام سے بڑی حد تک فائدہ پہنچے گا۔

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ضروری تعلیم اور آئی ٹی کی تربیت کے بعد ان نوجوانوں کو باعزت ملازمتوں کے لیے بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں اگلے تین مہینوں میں خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام اضلاع میں یوتھ سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے، اور چھ ماہ کے آئی ٹی کورس پاس کرنے کے بعد ہر کوئی ایک لاکھ روپے ماہانہ کما سکے گا۔ اڑان پاکستان سے ملک کے نوجوانوں اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version