drama
نکول کڈمین: بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو ہالی ووڈ میں پیش کرنے کی روایت
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین اپنی فلموں کے ذریعے کم عمر لڑکوں کے ساتھ تعلقات کے رجحان کو فروغ دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک ایسی فلم میں کام کیا ہے جس میں وہ خود سے آدھی عمر کے لڑکے کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ اسی موضوع پر ایک فلم میں کام کر چکی ہیں۔
نکول نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بے بی گرل‘ میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی عمر سے کم عمر لڑکے سے محبت کرنے لگتی ہے۔
’بے بی گرل‘ کی ریلیز کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو فلموں میں شامل کرنے کا رجحان رکھتی ہیں۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل ہیرس ڈکنسن ہیں۔
حقیقی زندگی میں نکول کڈمین کی عمر 57 سال ہے جبکہ ہیرس ڈکنسن 28 سال کے ہیں، یعنی ان دونوں کے درمیان تقریباً 30 سال کا فرق ہے۔ یہ فرق فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بحث کا ایک اہم موضوع رہا، خاص طور پر اس لیے کہ بڑی عمر کی خواتین کو کم عمر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دکھانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر رین نے کڈمین اور ڈکنسن کے عمر کے فرق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کی خواتین کو کم عمر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا ایک عام بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر عورت کے تعلقات کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے۔