drama

آشکا گوراڈیا: اداکاری سے کاسمیٹک بزنس تک کا کامیاب سفر

Published

on

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ آشکا گوراڈیا نے اپنی شاندار اداکاری کیریئر کو چھوڑ کر کاسمیٹک بزنس میں قدم رکھا ہے۔ آج وہ اپنی کمپنی کی کامیابی کی بدولت کئی بالی ووڈ اداکاراؤں سے آگے نکل چکی ہیں۔

آشکا گوراڈیا نے 2019 میں ٹی وی انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد 2020 میں اپنے دوستوں اشوتوش ولانی اور پریانک شاہ کے ساتھ رینی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی۔ صرف دو سالوں میں، ان کی کمپنی کی مالیت 100 ملین ڈالر یعنی 820 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آشکا گوراڈیا اس کمپنی کی ڈائریکٹر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر ہیں۔ ان کی کمپنی کے پورٹ فولیو میں 200 سے زائد مصنوعات شامل ہیں، جو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔ گزشتہ سال کمپنی نے 25 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی، جس کے بعد اس کی کل ویلیو ایشن 100 ملین ڈالر بتائی گئی۔

آشکا نے 2002 میں شو اچانک 37 سال بعد ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا اور مشہور ڈرامے کسوم میں کُمُد کا کردار ادا کیا۔ وہ کئی مشہور شوز جیسے سندور تیرے نام کا، میرے اپنے اور ویرُدھ میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے 2019 میں شو ڈائن کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version