news

2025 میں پاکستان میں دو سورج اور چاند گرہن ہوں گے: محکمہ موسمیات کا اعلان

Published

on

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 منٹ پر شروع ہوگا، لیکن پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔

رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا۔ یہ چاند گرہن رات 8:28 منٹ پر شروع ہو کر 1 بج کر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا اور افریقہ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سال 2025 میں پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو کہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے یہ سورج گرہن بھی نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر 2 بج کر 54 منٹ پر ختم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version