news
الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی، ضمنی الیکشن روک دیا
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی ہے۔
الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 21 نومبر کا نوٹیفکیشن ختم کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ عادل بازئی مسلم لیگ (ن) کے بجائے آزاد رکن قومی اسمبلی ہوں گے۔
اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 262 میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کے خلاف نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔
ایم این اے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلور کراسنگ کے جرم میں عادل بازئی کو نااہل قرار دیا تھا اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔
عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، عادل بازئی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا، پھر چند روز بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا۔
news
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ: ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ اسٹیشنز کا آغاز، ہنگامی خدمات کے نئے سنگ میل
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل بہت زیادہ ہیں، لیکن ہم نے ان میں سے کئی کے حل نکال لیے ہیں۔
سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے ریسکیو آپریشنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ واٹر سپلائی اور نکاسی آب کی اسکیمیں پورے صوبے میں فراہم کی جائیں۔ آج کا دن ہماری جدوجہد کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، ہم سندھ کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اور ریسکیو 1122 عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کا ایک بہترین اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا جدید ترین سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 2022ء میں کراچی میں قائم کیا گیا تھا، اور آج ہم ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ اسٹیشنز کا آغاز کر رہے ہیں جو بڑی شاہراہوں اور موٹرویز کے ساتھ ساتھ قریبی آبادیوں کو بھی ہنگامی خدمات فراہم کریں گے۔
مراد علی شاہ نے وضاحت کی کہ ریسکیو 1122 سندھ میں ایمرجنسی خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی معاونت سے شروع ہوا تھا اور اب یہ مکمل طور پر سندھ حکومت کے محکمہ بحالی کے تحت کام کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے ورکرز کو بین الاقوامی سطح کی اکیڈمی سے مکمل پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے، ہم سن.
news
چین کے شمالی صوبے کی سبزی منڈی میں آگ، 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی
چین کے شمالی صوبے میں سبزی منڈی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ خبر چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے نشر کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد کی جانیں گئیں اور 15 زخمی ہوئے۔
چینی نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ یہ آگ صبح 8 بج کر 40 منٹ پر لگی اور صرف ایک گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔
چین کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو اور دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ضلعی بازار میں دھوئیں کے گہرے بادل اور آگ کے بڑے شعلے نظر آئے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں