news
وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات، عظمیٰ بخاری کا پریس کانفرنس میں بیان
نجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات صرف فائلوں کے لیے نہیں ہیں۔ مریم نواز نے یہ ثابت کیا ہے کہ کارکردگی کے لیے یہ ضروری نہیں کہ کتنی بار کچھ کیا جائے۔ میرے پاس پچھلے 10 ماہ کا رپورٹ کارڈ موجود ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا حکومتی معاملات چلانے کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔
مریم نواز کے لیے یہ سال خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ انہیں اس سے پہلے کبھی حکومتی عہدہ نہیں ملا۔ یہ ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور یہ سال عوام کو بہت سی خوشخبریاں دے کر گزرے گا۔ پنجاب کے عوام فتنہ اور احتجاج کی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ایک ہزار بیڈ کا نوازشریف کینسر ہسپتال بھی بننے جا رہا ہے۔
چین کے ساتھ ایم او یو سائن ہو چکا ہے۔
نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر پر 54 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ پنجاب میں خصوصی بچوں کے لیے 10 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے بھی ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ بچوں کی ہارٹ سرجریاں بھی شروع ہو چکی ہیں، اور اس وقت 500 سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجری ہو چکی ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے 30 ارب روپے سے زائد کی خریداری کی جا چکی ہے۔ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ساڑھے 9 ہزار کسانوں کو ٹریکٹر فراہم کیے جانے تھے۔ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت بہت سے ٹریکٹر لوگوں کو مل چکے ہیں۔