news

موٹروے ایم 14 پر دھند اور ڈرائیور کی غفلت سے بس حادثہ، 10 جاں بحق، 7 زخمی

Published

on

ملک میں جاری دھند اور بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث موٹروے پر ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب پیش آیا، جہاں بہاولپور سے اسلام آباد آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، موٹر وے پولیس نارتھ زون کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں دھند کی وجہ سے مختلف ٹریفک حادثات میں 40 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو کئی مقامات پر بند رکھا گیا، جبکہ بھکر روڈ پر مختلف گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ٹرک اور کار کے تصادم کے بعد مزید 2 کاریں اور ایک رکشہ بھی حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version