news

عمران خان کا مظالم معاف کرنے کا اعلان، مذاکرات 31 جنوری 2025ء تک منطقی انجام پر پہنچانے کی خواہش

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تمام مظالم معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم مذاکرات کو 31 جنوری 2025ء کو منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ وطن نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی۔

ہم نے یہ پیغام دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے اور وہ آئینی، قانونی اور عدالتی طریقے سے ہونی چاہیے۔ عمر ایوب حکومت کو ڈیڈ لائن سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔ دو تاریخ کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے اور ہم اپنے تمام مطالبات ان کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات دو ہیں۔

پہلا یہ کہ نو مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 9 مئی کے واقعے میں دوسری جانب ذمہ داری ہے، اس لیے ایک کمیشن بنایا جائے جو سینئر موسٹ ججز پر مشتمل ہو۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کو سامنے لایا جائے تاکہ ان لوگوں کی شناخت کی جا سکے جو لوگوں کو اکسارہے تھے۔ 26 نومبر کے حوالے سے ہمارا موقف یہ ہے کہ گولی چلی، 13 افراد شہید ہوئے اور 64 زخمی ہیں، یہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے۔ ہم 26 نومبر کے لیے بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، مختلف جیلوں میں ہمارے لوگ قید ہیں، ان کی رہائی بھی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version