head lines
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹیکس اصلاحات پر اہم بیان، 3 سال میں 13 فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف
لنگڑیال کے ہمراہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی اور ملک میں ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں جی ڈی پی میں ٹیکس کا تناسب 9 سے 10 فیصد کے درمیان ہے، اور ترمیمی بل کا مقصد اس تناسب کو ساڑھے 13 فیصد تک لانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے حکومت کا ہدف 3 سالوں میں پورا کرنا ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں ٹیکنالوجی کا کردار بہت اہم ہے اور قوم کے ساتھ نئے اقدامات شیئر کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کو روکنا اور غیر رسمی سیکٹر کو رسمی سیکٹر میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں مجموعی طور پر 71 ارب روپے کا مزید ٹیکس کا پوٹینشل ہے۔
وزیرِ مملکت علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری بھی برقرار رکھنی ہے تاکہ مالی استحکام اور ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
اس پریس کانفرنس میں حکومت نے ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور عوام کو یقین دلایا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔