news
حسینہ واجد کی سیاسی پا رٹی کے 29 رہنماؤں کی لاشیں برآمد
بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے درمیان شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔
ایک بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق ، لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں ۔ یہ لاشیں شیخ حسینہ وجد کے ملک چھوڑنے کے بعد دریافت ہوئیں ۔
مزید برآں ، بنگلہ دیشی اخبار کا دعوی ہے کہ عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی ہے ۔