news

راولپنڈی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد کر دیں

Published

on

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے بانئ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کا اختیار انہی کے پاس ہے۔ پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ درخواست گزار سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حصول کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version