news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس 1,14,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

Published

on

کراچی:
اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا آغاز 551 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 113373 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب؛ انڈیکس کی 5 سطحیں بحال

بعد میں پی ایس ایکس میں بتدریج تیزی آئی اور انڈیکس میں 397 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 114321 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی 5 سطحیں عبور ہو گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version