news

شیخ رشید کا حکومت پر تنقید: معیشت، سرمایہ کاری اور عدالتی اصلاحات کا مطالبہ

Published

on

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے، اور ملک کے خلاف ایسا ماحول بن رہا ہے کہ جس کی وجہ سے پاکستان معیشت اور سرمایہ کاری کے بڑے بحران میں داخل ہو سکتا ہے۔ حکومت کو سپورٹ کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ یہ لوگ انہیں لے ڈوبیں گے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی سے پوچھیں، سٹاک ایکسچینج سیاست کی سٹاک ایکسچینج ہے۔ کسی ریڑھی والے یا کسی گھر سے پوچھیں، وہ بتائیں گے کہ ان حالات میں مذاکرات کرنے چاہئیں، انتقام کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ جیلوں کے دروازے کھولے جائیں، جو غریب لوگ جیلوں میں ہیں انہیں نکال دیا جائے اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

ایک سوال پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ اتنے کیسز بنا دیئے گئے ہیں کہ زندگی سے اکتاہٹ ہونے لگی ہے۔ میں نے تو 40 دن کا چلہ کاٹا ہے اور پھر دو بار جیل بھی گیا۔ میرا ایک بندے سے تعلق ہے، وہی نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ باقی نہ میں پی ٹی آئی میں ہوں، جو پوچھنا ہے ان کے لیڈرز سے پوچھیں۔ میری تو اصل حکمرانوں سے درخواست ہے کہ گیٹ کھول دیں، قیدیوں کو رہا کریں اور جوڈیشل کمیشن بنا دیں۔ سب لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جیلوں کے دروازے کھولیں، بے چارے غریب لوگوں کو سزا ہو رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version