news

امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کا پاکستانی فوجی عدالتوں میں دی گئی سزاؤں پر تشویش

Published

on

امریکہ نے 9 مئی کے واقعات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو دی جانے والی سزاؤں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن کو 9 مئی کے مظاہروں میں ملوث شہریوں کے خلاف فوجی ٹریبونلز کی کارروائی پر تحفظات ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کو 9 مئی کے احتجاج میں شرکت پر فوجی عدالت نے سزا سنائی، جبکہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور انصاف کی ضمانتوں کی کمی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام کو آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیے۔ یہ سزائیں منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

پاکستانی حکام کو انصاف کے حق کا احترام کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین نے بھی فوجی عدالت کی جانب سے 25 شہریوں کو دی جانے والی حالیہ سزاؤں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا تھا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر شخص کو ایسی عدالت میں منصفانہ اور عوامی ٹرائل کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور مجاز ہو، اور اسے مناسب اور موثر قانونی نمائندگی کا حق بھی حاصل ہے۔ یورپی یونین نے یہ بھی کہا کہ ان فیصلوں کو ان ذمہ داریوں کے خلاف سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version